سانحہ آرمی پبلک اسکول ہمارے دلوں میں زندہ ہے دہشتگرد یہود ونصاریٰ کے آلہ کار ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

تحفظ بیت المقدس ریلی پاکستان سنی تحریک کے تحت (آج)ریلی نکالی جائیگی سول سوسائٹی شرکت کو یقینی بنائے،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:47

سانحہ آرمی پبلک اسکول ہمارے دلوں میں زندہ ہے دہشتگرد یہود ونصاریٰ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ہمارے دلوں میں زندہ ہے اپنے بچوں کے قاتلوں کو کسی طور بھی معاف نہیں کرینگے ،دہشتگرد یہود ونصاریٰ کے آلہ کار ہیں ،دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے پوری قوم پر عزم اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،نیشنل ایکشن پلان کو اس کی روح کے مطابق عملی جامہ پہنانا ہوگا،تحفظ بیت المقدس ریلی پاکستان سنی تحریک کے تحت آج بروز اتوار نکالی ،امریکا و اسرائیل فلسطین کے عوام پر مظالم بند کریں ،اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت بیت المقدس فلسطین کا ہے ،اسرائیل اپنے غاصبانہ طرز کو ترک کرئے ،امن کا درس دینے والے امن کو تہس نہس اور انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں ، فلسطین کی زمین اُمت مسلمہ کو مددکیلئے پکار رہی ہے ،پاکستان کے عوام فلسطین کی اخلاقی حمایت جاری رکھیںگے ،پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے تانے بانے بھی مغرب سے ملتے ہیں ،بھارت ،افغانستان ان کے ہاتھوں پر کٹھ پتلی کی طرح ناچ رہے ہیں ، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی ،پاکستان کے عوام سرکار دو عالم ﷺ کے غلام اور دین محمد ی کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں ،یہود ونصاریٰ کی اسلام دشمن پالیسیاں مذاہب کے درمیاں ٹکرائو پر مبنی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر 17دسمبر کو تحفظ بیت المقدس ریلی کا جائزہ اور ربطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارا احتجاج امریکی مسلم دشمن پالیسیوں سے نفرت اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہے ،انہوں نے کہا کہ کارکنان تحفظ بیت المقدس ریلی میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے عوام سے رابطے میں رہیں،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کو فلسطین کی سر زمین پر غاصبانہ اور ظالمانہ اقدام اور مسلمانوں کی نسل کشی سے روکنے کیلئے کردار ادا کرئے ۔

متعلقہ عنوان :