نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں ،آغاسراج درانی

نواز شریف جمہوریت دشمن اورآصف علی زرداری جمہوریت کی علامت ہیں، اسپیکرسندھ اسمبلی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:45

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج دُرانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کا کوئی بھی امکان نہیں ہے اور نواز شریف جمہوریت دشمن اورآصف علی زرداری جمہوریت کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں کرنل شاہ ہاسٹل گراؤنڈ میں منعقد تقریب میں خطاب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج دُرانی نے کہا کہ نا اہل سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کا کوئی بھی امکان نہیں ہے اور نواز شریف جمہوریت دشمن اورآصف علی زرداری جمہوریت کی علامت ہے عمران خان فلسفہ سمجھنے سے باہر ہے اس لیے الگ ترجمان رکھناچاہیے اور ہم پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں کرئے گے اس قبل پٹھان کنویشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہماری برادری کے اتحاد سے سندھ مضبوط ہو گی اور ہم جمہوریت کی خدمت کر سگھے گئے اور قابل ،اہل نوجوانوں کے مسائل حل کرانے کی کوشش کر یں