پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بہاولپور کے زیر اہتمام ریجن بھر کے 700 امید واروں کی جسمانی فٹنس کا امتحان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:45

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بہاولپور کے زیر اہتمام ریجن بھر کے 700 امید واروں کا جسمانی فٹنس کا امتحان لیاگیا جس میں قد ،چھاتی کی پیمائش ،آنکھوں کا ٹیسٹ سمیت ایک میل دوڑ ،سیٹ اپس ،اور پش اپس کا ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کی نگرانی ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرملک آصف رحیم چنڑ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بہاو لپور نے خود کی ۔اس موقع پر انھوں نے امید واروں سے بات چیت بھی کی اورانہیں معلومات دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔فزیکل فٹنس کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :