فیصل آباد ،ری فلنگ کے دوران آگ بھڑکنے سے 6دکا نیں 4گھر تباہ ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کاخاکستر

ریسکیو1122 کی تاخیر سے آمد، آگ پر قابو پالیا، کسی جا نی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:45

ٖفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) ٖفیصل آباد میں ری فلنگ کے دوران دکان میں آگ بھڑک اٹھی 6دکا نیں 4گھر لپیٹ میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو1122نے تین گھنٹے لیٹ پہنچ کر آگ پر قابو پا یا کسی جا نی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق جمعہ کو رحمے شاہ چوک میں گیس ریفلنگ کرنے والی دکان گیس سنٹر میں دوران ریفلنگ آگ بھڑک اٹھی چند ہی لمحوں میں آگ نے قریبی 6دکا نوں اور 4گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیوکا عملہ جا ئے وقوعہ پر 3گھنٹے تا خیر سے پہنچا 2گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا یا تب تک لا کھوں روپے ما لیت کا سا منان جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا دکان میں 20سے زائد سلنڈر موجود تھے آگ لگنے کے بعد سلنڈر پھٹنے سے دھما کوں کی آوازیں آتی رہیں جس اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم اس دوران کسی جا نی نقصان کی اعلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :