پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کا تنظیمی اجلاس، ڈاکٹر طاہر القادری کے تین مطالبات پورے نہ ہوئے توبہت جلد دما دم مست قلندر ہوگا،جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول کا خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب میاں محمد رضااور آرگنائزرؤمیاں عبدالقادر نے خصوصی شر کت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر حاجی سر فراز احمد چوہدری کو صدر عوامی تحریک سیالکوٹ مہر خالد جاوید جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ منتخب کر لیا گیا۔

جبکہ عبد الستار انجم ، میاں الیاس اور چوہدری منیر کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں ریحان مقبول جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے تین مطالبات پورے نہ ہوئے توبہت جلد دما دم مست قلندر ہوگاہم اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

قاتل اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناکو حالات کی نزاکت کو سمجھ لینا چاہیے اور نوشہ دیوار پڑھ کر سٹیپ ڈائون کر کے خود کو قانون کے حوالے کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا آج تمام جماعتیںڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات کی تائید کر چکی ہیں،پانامہ طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے ،جو قاتلوں کو بے نقاب کر کے پھانسی گھاٹ کا رستہ دکھائے،تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے میاں محمد رضا ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ میں پاکستان عوامی تحریک کا مظبوط نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے،عوام اس کرپٹ نظام اور بدمعاش معافیہ سے تنگ آ چکے ہیں، ہماری جدو جہد اس نظام کے خلاف ہے جو قاتل اور ظالم حکمرانوں کو تحفظ دیتا ہے، 14 لاشیں گرا کر سانحہ ماڈل ٹائون بر پا کرنے والے شہباز شریف اور رانا ثناسر کاری پروٹو کول میں دندناتے پھر رہے ہیں ،باقر نجفی رپورٹ آ جانے کے بعد ان کو اخلاقاًً استعفی ٰ دے دینا چاہیے تھا،مگر لگتا ہے لاتوں کے بھو ت باتوں سے نہیں مانیں گے۔

تقریف سے ضلوی صدر سر فراز احمد چوہدری ،میاں عبدالقادر نو منتخب جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ مہر خالد جاوید ،پروفیسر یونس قادری ،علامہ قاسم ،عظیم منہاس اور میاں آصف نے خطاب کیا۔