ا ٹک کینٹ، جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں کل 8 جلوس نکا لے جا ئیں گے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:19

ا ٹک کینٹ، جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں کل 8 جلوس نکا لے جا ئیں ..
ا ٹک کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں کل مورخہ 17دسمبر بروز اتوار8 جلوس نکا لے جا ئیں گے جن میں صبح 9بجے سیرت میلاد کمیٹی ماڑی کنجور کے زیر ہتمام عید میلاد النبی ؐ کا سالانہ جلوس جامعہ مسجد عثمانیہ ماڑی کنجور سے نکالا جائے گا ،جلوس کا افتتا ح ایم ڈی مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اٹک الحاج ملک جاوید اختر کریں گے، 6دن10بجے سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبیؐ حسب سابق ہمک گائوں میں ملک نوید حسین کی بیٹھک سے شروع ہو کر روائتی راستوں سے ہوتا ہوا حاجی ملک عنایت علی خان کے ڈیرے پر اختتام پذیرہو گا،جلوس کے اختتام پر لنگر پاک کا خصوصی اہتمام ہو گا،صبح 9 بجے سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐ حسب سابق ڈھیر گائوں میں از زیارت تا دربار پیر منور حسین شاہ بخاری گائوں کا چکر لگا کر اختتام پذیر ہو گا، صبح 9 بجے سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐ حسب سابق موضع کامرہ خورد میں اپنے حسب سابق روائتی روٹ سے ہوتا ہوا آخری سٹیج پر اختتام پذیر ہو گا ، 9 بجے ساتویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد و ریلی بمقام جامع مسجد سنی حنفی بریلوی چشتیہ ایوسیہ ڈھوک نورا اور مسجد سنی ، حنفی ، بریلوی ، محلہ شیر آباد شین باغ خورد تحصیل و ضلع اٹک میں منعقد ہو گی جو براستہ ربنواز دکاندار والی گلی اور واپسی براستہ کیپٹن اسفندیار شہید کے مزار سے ہوتی ہوئی واپس جامع مسجد سنی ، حنفی ، بریلوی ، چشتیہ ، اویسیہ ڈھوک نورا پر اختتام پذیر ہو گی ، 10 بجے سے دن 3 بجے تک پانچواں سالانہ جلوس بمقام سالار گائوں سے نکالا جائے گا ، صبح 9 بجے تا نماز عصر بمقام جامع مسجد سنجوال گائوں تا دربار شہید بابا سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐ سیرت کمیٹی سنجوال گائوں کے زیر اہتمام نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرے گا ،صبح 8بجے جلوس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ؐ بمقام کامرہ خورد ، روٹ آغاز جامع مسجد غفوریہ سے جامع مسجد غفوریہ کامرہ خوردپراختتام ہو گا۔

متعلقہ عنوان :