پیر حمید الدین سیالوی نے ملک بھر کے علماء و مشائخ کا اجلاس طلب کر لیا

اجلاس 19 دسمبر کو سیال شریف میں ہو گا، اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:57

پیر حمید الدین سیالوی نے ملک بھر کے علماء و مشائخ کا اجلاس طلب کر لیا
سیال شریف (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء) پیر حمید الدین سیالوی نے ملک بھر کے علماء و مشائخ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی نے ن لیگ کی حکومت کیخلاف مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ملک بھر کے علماء و مشائخ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 19 دسمبر کو سیال شریف سرگودھا میں ہو گا۔ اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ اجلاس میں رانا ثناء اللہ کے استعفے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ن لیگ کے مزید اراکین اسمبلی اپنے استعفے پیش کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فیصل آباد جلسے سے قبل بھی پیر حمید الدین سیالوی نے 15 ن لیگی اراکین اسمبلی کے استعفوں کا دعوی کیا تھا۔ تاہم فیصل آباد جلسے کے دوران صرف 5 اراکین اسمبلی جانب سے اپنے استعفے پیش کیے گئے تھے۔