Live Updates

جہانگیر ترین پارٹی اور پارلیمنٹ میں رہیں نہ رہیں ،ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے ،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:52

جہانگیر ترین پارٹی اور پارلیمنٹ میں رہیں نہ رہیں ،ہمیشہ میرے دل میں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16دسمبر 2017ء ) :عمران خان نے جہانگیر ترین کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اصولی موقف اختیار کیا جبکہ نواز شریف پارٹی عہدے سے چمٹے رہے۔جہانگیر ترین پارٹی اور پارلیمنٹ میں رہیں نہ رہیں ،ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین کی جانب سے مستعفی ہونے پر عمران خان کا ٹوئیٹ سامنے آ گیا ۔

عمران خان نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین میں بڑا فرق ہے ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے اصولی موقف اختیار کیا جبکہ نواز شریف پارٹی عہدے سے چمٹے رہے ۔نواز شریف کرپشن ،منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے کے جرم کے مرتکب قرار پائے جبکہ جہانگیر ترین پر کوئی مالی بد عنوانی ثابت نہیں ہوئی صرف ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر مسئلہ ہوا۔

اس موقع پر عمران خان نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے نئے پاکستان کے لیے بے مثل اور انتہائی پر خلوص کام کیا ۔میرے لیے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ جہانگیر ترین پارٹی یا پارلیمنٹ میں کوئی عہدہ رکھتے ہیں یا نہیں وہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے اور ہم مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :