چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنیکی ہدایت کر دی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری آفس سے تمام اضلاع کے ڈی سی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق ڈپٹی کمشنروںکو پٹواری کلچر کے خاتمہ کے لئے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنے اور ان سنٹرز کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی سیز کو کام تیز کرنے کی ہدایت اس لیے کی گئی ہے تاکہ وزیر اعلی پنجاب کا دیا گیا ٹارگٹ مکمل ہو سکے چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنرز کو ان منصوبوں کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :