Live Updates

عمران خان سیاسی غلطیاں کرسکتے ہیں لیکن کرپٹ نہیں ،جنرل (ر) پرویز مشرف

عمران خان کوجانتاہوں کہ وہ ایماندارشخص ہیں،عمران خان اور نوازشریف کاموازنہ درست نہیں،نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ درست ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:49

عمران خان سیاسی غلطیاں کرسکتے ہیں لیکن کرپٹ نہیں ،جنرل (ر) پرویز مشرف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء ) : آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی غلطیاں کرسکتے ہیں لیکن کرپٹ نہیں،عمران خان کو جانتاہوں کہ وہ ایماندار شخص ہیں،عمران خان اور نوازشریف کاموازنہ درست نہیں،نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ درست ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پھر کہتے ہیں کہ مارشل لاء لگ گیاہے۔

مارشل لاء کو یہ خود دعوت دیتے ہیں۔بھئی آپ کوکیا چلنے دیں ،کیونکہ آپ تو مشکلات پیداکردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے بڑی توقعات ہیں کہ وہ کوئی ایسا فیصلہ دیں کہ حکومت چلی جائے۔اگر فوج سپریم کورٹ کی پشت پرکھڑی ہوتی ہے تویہ اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کوبچانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کو ہٹانا ہوگا۔

(جاری ہے)

موجودہ نظام سے چھٹکارا پانے کیلئے عبوری حکومت آئے جس کوسپریم کورٹ قانون سازی کی اجازت دے۔

انہوں نے کہاکہ عبوری حکومت نے کیسے قانون سازی کرنی ہے؟ میں کہا کرتا تھا کہ بس کرو، یہ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں شریف الدین پیرزادہ کو جادوگرکہتے تھے وہ کچھ نہ کچھ نکال لیتے تھے۔پرویز مشرف نے کہا کہ نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کاقانون منظورکیا،سب سے پہلے اس کوکالعدم قراردینا ہوگا۔ تاکہ کوئی نئی لیڈرشپ سامنے آئے۔ابھی تک نوازشریف نے اپنے آپ کوپارٹی صدربنایاہوا۔اسی بنیاد پر پوری طاقت دکھا رہے ہیں۔ کسی بھی ایم این اے کیخلاف یہ کاروائی کرسکتے ہیں ۔شیخ رشید نے بھی پٹیشن دائر کی ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات