Live Updates

عمران خان اور نواز شریف کے کیسز میں بہت فرق تھا، سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ درست ہے: اعتزاز احسن

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:48

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو اہل قرار دیے جانے کا فیصلہ درست ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نااہلی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف کے کیسز میں بہت فرق تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنی مکمل منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔ جبکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں اپنی تمام اور تفصیلی دستاویزات بھی جمع کروائیں۔ جبکہ دوسری جانب نواز شریف نے عدالت میں کسی قسم کی دستاویزات جمع نہیں کروائیں۔ نواز شریف اپنی منی ٹریل ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرکے درست فیصلہ دیا۔ اس حوالے سے کیے جانے والے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات