Live Updates

جہانگیرترین پارلیمنٹ میں ہوں یا بغیرعہدے کے،کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان

نئےپاکستان کیلئےجہانگیرترین کی خدمات بےمثال ہیں،نیاپاکستان بنانےکیلئےجہانگیرترین میرےساتھ چلیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:37

جہانگیرترین پارلیمنٹ میں ہوں یا بغیرعہدے کے،کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کیلئے جہانگیرترین کی خدمات بے مثال ہیں،جہانگیرترین پارلیمنٹ میں ہوں یا بغیرعہدے کے رہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کے برعکس جہانگیرترین پربدعنوانی کا الزام نہیں۔جہانگیرترین کی نااہلی صرف ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر ہوئی۔

نوازشریف کرپشن،منی لانڈرنگ،ٹیکس چوری،اثاثےچھپانےپرنااہل ہوئے۔ جہانگیرترین اور نوازشریف کےدرمیان فرق بالکل واضح ہے۔ جہانگیرترین نےاصولی موقف اپنایا،نوازشریف پارٹی عہدہ رکھےہوئےہیں۔ جہانگیرترین پارلیمنٹ میں ہوں یا بغیرعہدے کے رہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین نےنئےپاکستان کےکازکےلیےمضبوط عزم ظاہرکیا۔

(جاری ہے)

جہانگیرترین نےتحریک انصاف کےکاز کیلیے انتہائی خلوص سےکام کیا۔ انہں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے جہانگیرترین میرے ساتھ چلیں گے۔جہانگیر ترین تم میرے ساتھ نیاپاکستان بنانے میں شانہ بشانہ رہو گے۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر،شفقت محمود،اعظم سواتی اوربابر اعوان و دیگر نے شرکت کی۔

کورکمیٹی اجلاس میں مرحومہ سلونی بخاری کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی نے جہانگیرترین نااہلی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکرنےکی منظوری دے دی ہے۔ کور کمیٹی اجلاس میں بعض ارکان نے تجویز پیش کی کہ نظرثانی اپیل تک جہانگیرترین کا استعفا منظورنہ کیا جائے۔ واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیرترین کو 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات