طلبااپنی تعلیم کے دوران محنت ، جانفشانی اور لگن سے ملک اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں ،مستقبل میں ملک اور قوم کی بھرپور خدمت کریں، سید ناصر شاہ

شہید ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی کے طلباکو عالمی سطح پر تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے معاہدے کیے گئے ہیں جن سے ان کی صلاحیتیں مزید نکھریں گی،وزیر اطلاعات سندھ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:04

طلبااپنی تعلیم کے دوران محنت ، جانفشانی اور لگن سے ملک اور قوم کی تعمیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) سندھ کے وزیر برائے اطلا عا ت ، محنت و ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے نوجوان،طلبا، طالبات پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے دوران محنت ، جانفشانی اور لگن سے ملک اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں اور مستقبل میں ملک اور قوم کی بھرپور خدمت کریں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روزشہید ذوالفقار علی بھٹو لایونیورسٹی کے زیر اہتمام گیارواں سالانہ طلباء میلہ2017 کے آخری روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید ناصر حسین شاھ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لئے ایک نیا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں،انہیں بھرپور مواقع فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ ہدایات دی ہیں کہ ہر سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کرکے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی کے طلبا، طالبات کو عالمی سطح پر تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے معاہدے کیے گئے ہیں جن سے ان کی صلاحیتیں مزید نکھریں گی اور وہ مستقبل میں قانون اور انصاف کے تقاضاو ں پورا کرتے ہوئے معاشرے میں ایک نئی جدت او ر روح پھونکیں گیں، کیونکہ مستقبل ان سے وابستہ ہے، اور ان پر سب کی نظرلگی ہوئی ہے، وہ کل کے معمار اور قوم کی تقدیر بدلنے والے ہیں۔

سید ناصر حسین شاھ نے کہا کہ یونیورسٹی آئندہ دنوں میں مزید ترقی کرکے تعلیم کے میدان میں ایک نیا باب روشن کریں گے اور اسے ہر ممکن سہولیات اورمقا م دیا جا رہا ہے۔یہاں کے اساتذہ بھی اعلی معیار کے ہیں۔ اور ان کے تجربوں کی روشنی میں طلباو طالبات عالمی سطح پر ہر مقابلے میں آگے ہونگے۔قبل اذیں وائس چانسلر سید خالد علی اور رجسٹرار شرف علی شاہ نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبہ و طالبات کو سندھ حکومت کے مختلف منصوبوں، سہولیات اور ضروریات کے حوالے سے آگاہی دی اور کہا کہ عالمی سطح کے اداروں سے یونیورسٹی کو منسلک کیا گیا اور جدید یونیورسٹی کی سطح پر تعلیمی خدمات انجام دے رہیں ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ کی خدمات کو بھی سراہا۔اور قانون و انصاف کی پاسداری، ملک کی سا لمیت کے لیے طلبہ و طالبات کو تلقین کی۔بعد میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ اور وائس چانسلرشہید ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی سید خالد علی نے اساتذہ، طلباو طالبات میں شیلڈز پیش کی۔