نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر سیاست نہ کریں ان کی یہ سیاست جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے ، خورشید شاہ

بلاول بھٹو میں ذوالفقار بھٹو کو دیکھ رہا ہوں آج کے دن میرا پاکستان دولخت ہوا اور آج ہی کے دن ہم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی منارہے ہیں ،ایک نیازی نے سالوں پہلے ہتھیار ڈالے اور اب ایک اور نیازی سے ملک کو نقصان پہنچانے کا ڈر ہے، قائد حزب اختلاف

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:55

نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر سیاست نہ کریں ان کی یہ سیاست جمہوریت کو ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر سیاست نہ کریں ان کی یہ سیاست جہموریت کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلاول بھٹو میں ذوالفقار بھٹو کو دیکھ رہا ہوں آج کے دن میرا پاکستان دولخت ہوا اور آج ہی کے دن ہم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی منارہے ہیں ایک نیازی نے سالوں پہلے ہتھیار ڈالے اور اب ایک اور نیازی سے ملک کو نقصان پہنچانے کا ڈر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے قریبی گاؤں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف خود بھی اسمبلی میں نہیں آتے تھے اور اب ان کے ارکان اسمبلی میں نہیں آتے ہیں ملک اس وقت نازک حالات سے گذر رہا ہے سنتالیس سال پہلے جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں بیرون ملک سے لوگوں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا ہے دنیا کے رسالے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہے ہیں اس وقت ملک میں اداروں کے درمیان جنگ ہے اور سیاستدان اس جنگ کا حصہ نہ بنیں اس سے ملک کی سلامتی کو نقصان ہوگا سیاستدان اس سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں وہ بھی دور تھا کہ سیاستدان ووٹ لینے عوام کے پاس نہیں جاتے تھے صرف سردار یا وڈیرے کو چٹھیاں لکھا کرتے تھے مگر بھٹو نے لوگوں کو اپنے ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اس لیے اب ووٹ لینے کے لیے سیاستدان کو ووٹ لینے عوام کے پاس جانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دنیا میں شیطانیت کررہا ہے ملک میں جوعلماء اسلام کے نام پر نعرے لگاتے ہیں وہ بیت المقدس کے معاملے پر باہر کیوں نہیں نکل رہے ہیں ملک میں مذہب میں سیاست نہیں ہونی چاہئے دونوں کو الگ الگ ہونا چاہئے۔