Live Updates

نعیم بخاری وکالت کے نئے سپر سٹار

ن لیگ نے پاناما اور عمران خان، جہانگیر ترین کیسز کے وکلاء پر کروڑوں روپے لٹا کر بھی شکست کھائی، دوسری تحریک انصاف کے وکیل بنا فیس کے بھی کیسز جیتنے میں کامیاب رہے: کامران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:31

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء) اینکر کامران خان نے نعیم بخاری کو وکالت کے نئے سپر سٹار قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو اہل قرار دیے جانے کے بعد معروف اور سینئر اینکر کامران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کی بے حد تعریف کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کامران خان کا کہنا ہے کہ ایک جانب ن لیگ نے پاناما اور عمران خان، جہانگیر ترین کیسز کیلئے وکلاء پر کروڑوں روپے لٹا دیے لیکن پھر بھی انہیں کیسز میں شکست ہوئی۔

دوسری تحریک انصاف کے وکیل بنا فیس وصولی کے بھی کیسز جیتنے میں کامیاب رہے۔ کامران خان کا مزید کہنا ہے کہ نعیم بخاری نے شاندار انداز میں عمران خان کا بھرپور دفاع کیا اور انہیں نااہلی سے بچانے میں کامیاب رہے۔ جبکہ پاناما کیس میں بھی انہوں نے تن تنہا ن لیگ کے وکلاء کی ٹیم کیخلاف کیس لڑا اور نواز شریف کو نااہل کروانے میں کامیاب رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات