فیصل آباد گولڈکپ کبڈی ٹورنامنٹ 2017کا فائنل شیر پنجاب کلب سجاداں نے جیت لیا ،مقابلوں میں 10ٹیموں نے حصہ لیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) فیصل آباد گولڈکپ کبڈی ٹورنامنٹ 2017کا فائنل شیر پنجاب کلب سجاداں نے جیت لیا ، فائنل میںٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم کو 31کے مقابلہ میں 34پوائنٹس سے شکست کاسامنا کرناپڑا ، آرگنائزنگ سیکرٹری عالمی کبڈی مبصرطیب گیلانی کے مطابق گیلانی کلب نے تیسری پوزیشن ، میاںعبدالحق گجر کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔

ون ڈے ٹورنامنٹ میں 10ٹیموں نے حصہ لیا ،جس کا افتتاح پرنسپل ڈاکٹر امجد فاروق نے کیا، مہمان خصوصی چوہدری جاوید کمال صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن نے اول آنے والی ٹیم کو 60ہزار روپے دوئم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 40ہزار روپے نقد اور ٹرافیاں دیں، طیب گیلانی کی طرف سے ٹیکنیکل سکول کے بچوں سے کبڈی کے متعلق دلچسپ سوالات پر کیش انعامات دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

باقی تمام ٹیموںکو 5-5ہزار روپے دیئے گئے ۔ٹورنامنٹ میں چوہدری پرویزاقبال کموکا، چوہدری اسجد بھولا ، چوہدری امجدحمید ککو گجر ، سردار مزمل سرور ڈوگر نے بھی بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ مین آف دی ٹورنامنٹ محمد اکبر ڈپٹی قرارپائے دیگر بہترین کھلاڑیوں میں بلا ڈوگر ، علی بجلی ، فیصل ٹوکہ، اویس تولہ ، عثمان چیتا ، حافظ ولید ، شانی بٹ، زبیر بلوچ شامل ہیں ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض شہباز علی بندیشہ ، ملک یٰسین ،عبدالحکیم، پرویز اختر، فضل حق گجر، محمود میس، ماسٹر ذوالفقار ، بابر شیخ، بشارت رندھاوا ، فیض لونا، رانا یاسر ، رانا سعید ، رانا اکرام ، افتخار ٹھاکر ، مہر فہد حسین ، شاہد چیمپئین، عبدالوحید، احمد شیر بلوچ، سید حسن ، مصطفی مصطی نے سرانجام دیئے ۔

عوام کی کثیر تعداد نے گولڈ کپ کے میچز دیکھے جو مختلف مواقعوں پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنسی نوٹ دے کر اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :