پاکستانی ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے بلند پہاڑوں پر جو سسٹم بنائے گئے ان پریہودیوں کا کنٹرول ہے،غلام مصطفی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) مرکزی چیئر مین پاکستان نیشنل پیس کونسل غلام مصطفیانصاری ،ضلعی چیئر مین یوتھ ونگ میاں راشد قمر ،ضلعی سینئر وائس چیئر مین حافظ نادر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ مسلم حکمران بیت المقدس کے تحفظ کیلئے صلاح الدین ایوبی کا کردار ادا کریں،آج بیت المقدس کا معاملہ ہو یا دیگرمسائل ان کے پیچھے یہودی ہیں ،اسرائیلی ماہرین ریسرچ کے نام پر انڈیا آتے ہیں اور بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے بلند پہاڑوں پر جو سسٹم بنائے گئے ان پر کنٹرول یہودیوں کا ہے،وہ شرارتوں سے باز نہیں آتے۔انہوںنے کہاکہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروںنے عراق و افغانستان میں لاکھوں انسانوں کا خون بہایا لیکن دہشت گردی کا پروپیگنڈا مسلمانوں کیخلاف کیا جارہا ہے،یہودی دنیا میں ظلم و فساداور جنگوں کی آگ بھڑکارہے ہیں،مسلمان اپنے مسائل کے حل کیلئے عالمی اداروں کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں اور متحد ہو کر مشترکہ دفاعی و معاشی پالیسیاں ترتیب دیں۔

متعلقہ عنوان :