Live Updates

مخالفین کو دی جانے والی گالم گلوچ سے عمران خان نے خود کو قوم کی نظروں میں مشکوک بنا لیا ہے،رانا اشرف علی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ(ن) الریاض سعودی عرب رانا اشرف علی نے کہا کہ عمران خان جتنامحب وطن ہے قوم بخوبی جانتی ہے لیکن وہ انتا ضرور کہیںمخالفین کو دی جانے والی گالی گلوچ سے عمران خان نے خود کوقوم کی نظروں میں مشکوک بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم مسلم لیگ( ن) اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہے وہ ملک میںخانہ جنگی اور افراتفری پھیلانے والے کسی کے ملک دشمن ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کی حکومت کسی کوملک کے آئین اور ملکی سالمیت سے کھیلنے کی قطعی اجازت نہیں دیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :