بلکسر کے علاقہ کو سوئی گیس فراہم کر دی گئی ہے،ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:42

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کے راہنما سردار ذوالفقار علی خان نے کہا ہے کہ الحمد للہ قصبہ بلکسر کے علاقہ کو سوئی گیس فراہم کر دی گئی ہے اور میرے نزدیک آج عوام کا بڑا مطالبہ پورا ہو چکا ہے۔وہ ہفتہ کو قصبہ بلکسر میں ایک بڑا جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔جلسہ میں عمائدین علاقہ اور بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں نے شرکت کی،ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے،سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 22میں کروڑوں کی لاگت سے کارپٹ روڈ بنائے گئے،سکولوں کی اپ گریڈیشن،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،سیوریج اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی کمال شفقتوں کا نتیجہ ہیں۔

(جاری ہے)

جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، سید تقی شاہ،چوہدری باشی خان ،چوہدری بشیر اور چوہدری نوازش شامل ہیں۔مقامی لیگی مقررین نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے حلقہ پی پی 22میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پچھلے چالیس سالہ محرومیوں کو دور کر دیا۔یہی وجہ ہے کہ ہزاروں لوگ سیسیہ پلائی دیوار بن کر سردار ذوالفقار کے ساتھ کھڑے ہیں۔سردار ممتاز ٹمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :