چکوال،فالکن فورس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:37

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) تھنیل پھاٹک تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں فالکن فورس نے ایک کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مخبر کی اطلاع پر فالکن فورس کے اے ایس آئی شفقت امین نے پولیس کی نفری کے ہمراہ تھنیل پھاٹک کے پاس سے چھاپہ مار کر فرید اللہ ولد سرزمین خان ساکن باجوڑ ایجنسی سے 1170 گرام چرس برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

فالکن فورس نے ایک اور کارروائی کے دوران ڈھکو روڈ پر نور محمد نورا ولد محمد سلیم کے قبضے سی1130گرام چرس برآمد کر کے اس کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا دونوں ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :