بلکسر کو سوئی گیس کی فراہمی سے علاقے کے عوام کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا ہے، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:37

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ بلکسر کے علاقہ کو سوئی گیس فراہم کر دی گئی ہے اور بلکسر کے عوام کا بڑا مطالبہ پورا ہو چکا ہے۔ وہ قصبہ بلکسر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسہ میں عمائدین علاقہ اور بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔

ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 22میں کروڑوں روپے کی لاگت سے کارپٹڈ روڈ بنائے گئے۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،سیوریج اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی کمال شفقتوں کا نتیجہ ہیں۔ ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، سید تقی شاہ،چوہدری باشی خان ،چوہدری بشیر اور چوہدری نوازش نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ سردار ممتاز ٹمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :