گورنر سندھ محمد زبیر کا شہدائے آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:37

گورنر سندھ محمد زبیر کا شہدائے آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی تیسری برسی پر شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عظیم قربانی نے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد کردیا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سکول کے بچوں نے اپنی جان قربان کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ قوم ان کی اس عظیم قربانی کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی اور ان بچوں کی عظیم قربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتا ہے اور پوری قوم کا یہ عہد ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتے ہوئے عالمی امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جس کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :