شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن پر ایکشن لینے کیلئے قومی احتساب بیورو نے حکمت عملی تیار کرلی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:27

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن کا قومی احتساب بیورو نے ایکشن لینے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جلد ہی تحقیقات کی آغاز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر پروین شاہ کے دور میں مختلف پراجیکٹس، تزئین و آرائش و دیگر امور میں مبینہ بھاری کرپشن کئے جانے کے انکشاف کے بعد قومی احتساب بیورو حرکت میں آگیا اور وہ آئندہ برس سال 2018 کے آغاز میں کاروائی تفتیشی عمل شروع کردے گا۔

متعلقہ عنوان :