مغلپورہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دوست کیساتھ قتل ہونے والا نعمان ریکارڈ یافتہ تھا‘ پولیس

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) مغلپورہ میں دو دو ستوں کے قتل کی تحقیقات میں انکشافات ہوئے ہیں ۔ ایس پی سول لائن علی رضا کے مطابق مغلپورہ میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والا نعمان سات روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا جبکہ اس کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے ۔

(جاری ہے)

اس کا ساتھی مقتول علی رضا فیصل آباد کا رہائشی تھا تاہم اس کے حوالے سے پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ۔