Live Updates

عمران خان ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں ‘ اعجاز احمد چوہدری

پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے اندر یہ پیغام دیا ہے عمران خان ایک دیانت دار شخص ہیں

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:27

عمران خان ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں ‘ اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چئیرمین عمران خان کو صادق اور امین جبکہ نواز شریف کو جھوٹا اور بد دیانت قرار دیا ہے ، عمران خان ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے سرخرو ہوئے ہے ، پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے اندر یہ پیغام دیا ہے کہ عمران خان ایک دیانت دار شخص ہے ، چئیرمین عمران خان کے سواء ملک میں کوئی اور لیڈر نہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف غریب عوام کا تیس ہزار کروڑ لوٹ کر باہر لے گیا ہے ، نوا ز شریف اپنی چوری پکڑی جانے پر ملکی اداروں کو مسلسل گالیاں نکال رہے ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی کا خواب دیکھنے والوں کی گھروں میں صفہ ماتم بچھی ہوئی ہے ، وہ اپنی رہائش گاہ پر این اے 127سے آئے ہوئے کارکنوں اور رہنمائوں سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کھلی کتاب کی طرح ہے ، عمران خان کبھی ایک دن کے لئے بھی سرکاری عہدے پر نہیں رہے اس کے باوجود اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ، تمام ثبوت پیش کئے لیکن نواز شریف آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ، انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا ، سانحہ اے پی ایس نے ہی ملک کو اکٹھا کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ، پاکستانی قو م اپنے شہداء ہیرو کو کبھی نہیں بھولیں گی ، سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا لیکن حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ 16دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن قائد کا پاکستان دولخت ہوا ،فوج اور عدلیہ کو گالیاں دینے والے نواز شریف سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیاض بھٹی ،امجد خان، عبدالکریم کلواڑ ، مہر نعیم اللہ تاج ، عمران نیازی ، میاں اختر حسین ، منفر گوندل ، علائو الدین، چوہدری ریاض سمیت دیگر کارکنان موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :