رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں مینگریو کو پارلیمنٹ لاجز میں تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:11

رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں مینگریو کو پارلیمنٹ لاجز میں تشدد کا نشانہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں مینگریو کو پارلیمنٹ لاجز میں تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں مینگریو کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ جہاں مینگریو کا تعلق سکھے سے ہے اور وہ ن لیگ کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ میڈیا سے موصول ہونے والی مزید تفصیلات کے مطابق شاہ جہاں مینگریو کو ان کے شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کی جانب معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔