وزیراعظم،وزیر اعلیٰ اور وزراء کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:24

وزیراعظم،وزیر اعلیٰ اور وزراء کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست نا قابل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم،آٹھ وفاقی و صوبائی وزراء کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے درخواست پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور وزرا نے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔

ماورائے آئین اقدامات کرنے، ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میںمزید موقف استدعا کی گئی تھی کہ حلف کی خلاف ورزی کرنے پر درخواست میں بنائے گئے فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں۔ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور وزراء کی نااہلی کے بعد انہیں فراہم دی جانے والی تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں۔