فیض آباد دھرنے پرپارلیمانی کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ہمیں منظور نہیں،عاصمہ جہانگیر

پارلیمانی کمیشن تحقیقات کرے فیض آباد دھرنے میں آنے والے لوگ کون تھے، کہاں سے آئے کس نے بھیجی ، تقریب میں گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:24

فیض آباد دھرنے پرپارلیمانی کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر اور قانونی ماہر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے پرپارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔ جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ہمیں منظور نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ہیومن رائٹس کمیشن کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پہلے کچھ فیصلہ ہوتا ہے، 45 گھنٹے بعد فیصلے بدل دیئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو اب ہو رہا ہے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر نے فیض آباد دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ہمیں منظور نہیں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیشن تحقیقات کرے کہ فیض آباد دھرنے میں آنے والے لوگ کون تھے، کہاں سے آئے کس نے بھیجی ۔