دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے ،ْقمر جاوید باجوہ

نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے ،ْ نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے ،ْ سربراہ پاک فوج

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:24

دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے ،ْقمر جاوید ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے ،ْ نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 16 دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم اپنے قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعے سے باہر آئے، اور دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :