نوشہرہ میں آرمی پبلک سکول کے شہدا کی یاد میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تقریبات

ہفتہ 16 دسمبر 2017 19:05

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)نوشہرہ میں آرمی پبلک سکول کے شہدا کی یاد میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں سرکاری سکولوں کی مرکزی تقریب جلوزئی سرکل میں منعقدہ پروگرام میں مختلف سکولوں کے بچوں اور اساتذ کرام نے شرکت کی تقریب کی مہمان خصوصی ایس ڈی او عبدالمالک تھے اس موقع پر سکول کے بچوں نے اے پی ایس کے شہداکی یاد میں نظمیں پیش کیے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل پبی کے ایس ڈی او عبدالمالک اور جلوزئی سرکل کے انچارچ محمد افتاب نے کہا کہ کہ قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم آج بھی سوگوار ہے اور قوم شہداکی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی، جن کے بہنے والے خون سے قوم کو امن نصیب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ اے پی ایس کے بچو ں نے اپنے لہو سے تاریخ لکھی ہے اور شہید بچوں کے خون کا قرض دہشت گردوں کا صفایا کرکے اتارنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں نے بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کی، شہید ہونے والے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور رہیںگے۔