افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،داعش کے2 اہم جنگجو ہلاک کردیے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:48

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،داعش کے2 اہم جنگجو ہلاک کردیے گئے
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء ) : افغانستان میں امریکا کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پربمباری اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکا نے آج پھر افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر ڈرون حملہ کیاہے، جس میں  ڈرون حملہ کیا ہے،جس کے نتیجہ میں داعش کے2 جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے آج دوپہر افغان صوبے ننگرہارمیں حسکہ مینا ضلع میں ڈرون حملہ کر دیا۔ ڈروں حملے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے داعش جنگجو تاجک شہری تھے۔