تم نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے ۔۔ جا جا کر پیاز اور گنے اگا !!!

وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہبا زنے جہانگیر خان ترین کیخلاف ٹویٹ کچھ دیر بعد ہی ڈیلیٹ کردی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:56

تم نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے ۔۔ جا جا کر پیاز اور گنے اگا !!!
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کے صاحبزادے سلمان شہبا زنے جہانگیر خان ترین کیخلاف ٹویٹ کچھ دیر بعد ہی ڈیلیٹ کردی ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی کی جانب سے نا اہلی کے بعد سیاسی مخالفین جہانگیر ترین کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ابھی تک تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے اس پر رد عمل ظاہر نہیں کیا جا رہا اور وہ خاموشی سے مخالفین کی باتیں سن رہے ہیں جہانگیر ترین نے تحریک انصاف میں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جہانگیر ترین کا سیاسی مستقبل ختم ہوگیا ہے ایسی صورتحال میں عملی سیاست سے دور رہنے والے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی ایسی صورتحال میں میدان میں آگئے اور انہوں نے جہانگیر ترین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ہے لیکن جہانگیر ترین کو آڑے ہاتھوں لینے کے چند لمحوں بعد ہی سلمان شہباز نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی عہدہ چھوڑنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان شہباز نے پیغام دیتے ہوئے کہا’’ جا جا کر پیاز اور گنے اگا ‘‘پاکستان سکون میں آگیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان شہباز نے جہانگیر ترین پر سخت جملہ تو کسا لیکن پھر کچھ دیر بعد ہی انہوں نے اپنا ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردیا ۔انہوں نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم نے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہے ۔

متعلقہ عنوان :