وزیرخارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

قابض فورسز غیر انسانی حربوں ،تشدد اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، قابض انتظامیہ جھوٹے الزامات لگا کر کشمیری لیڈروں کو قید اور حراساں کر رہی ہے ،عالمی برادری کو بھارتی افواج کی ظلم وبربریت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے،خواجہ محمد آصف

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:48

وزیرخارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فورسز غیر انسانی حربوں ،تشدد اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، قابض انتظامیہ جھوٹے الزامات لگا کر کشمیری لیڈروں کو قید اور حراساں کر رہی ہے ،عالمی برادری کو بھارتی افواج کی ظلم وبربریت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ قابض فورسز غیر انسانی حربوں ،تشدد اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کشمیری رہنمائوں اور کارکنان کو 15دسمبر کو اننت ناگ ریلی میں حصہ لینے سے روکا گیا ،کشمیریوں کے بنیادی حقوق پامال کرتے ہوئے انہیں احتجاج کے حق سے روکا گیا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ قابض انتظامیہ جھوٹے الزامات لگا کر کشمیری لیڈروں کو قید اور حراساں کر رہی ہے ،عالمی برادری کو بھارتی افواج کی ظلم وبربریت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :