16دسمبر ہمیں اے پی ایس کے بچوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے، یہ جنگ ہم نے اپنی اگلی نسل کیلئے جیتنی ہے،

دشمن ہماری صفوں میں انتشار سے فائدہ اٹھائے گا،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پرپیغام

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:45

16دسمبر ہمیں اے پی ایس کے بچوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے، یہ جنگ ہم نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 16دسمبر ہمیں اے پی ایس کے بچوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے، یہ جنگ ہم نے اپنی اگلی نسل کیلئے جیتنی ہے، دشمن ہماری صفوں میں انتشار سے فائدہ اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ 16دسمبر ہمیں اے پی ایس کے بچوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے،ابھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، ہمیں اتحاد، استحکام اور یکسوئی کو قائم رکھنا ہے، یہ جنگ ہم نے اپنی اگلی نسل کیلئے جیتنی ہے، دشمن ہماری صفوں میں انتشار سے فائدہ اٹھائے گا، ہمارا عزم پختہ اور جذبے سچے ہیں، پاکستانی قوم یہ جنگ جیتے گی۔