اے پی ایس کے بچوں کی شہادت کا غم قوم کے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گا، یہ بچے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف کا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر پیغام

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:45

اے پی ایس کے بچوں کی شہادت کا غم قوم کے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گا، یہ بچے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہاہے کہ اے پی ایس کے بچوں کی شہادت کا غم قوم کے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گا، یہ بچے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کی شہادت کا غم قوم کے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گا، یہ بچے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئے ہیں،معصوم شہیدوں کی تیسری برسی پر والدین کے غم میں ہم سب شریک ہیں۔