استحصالی قوتیں بلوچستان کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتی ، واجہ یعقوب بلوچ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:45

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) سینٹرل کمیٹی ممبربلوچستان نیشنل پارٹی مینگل و ضلعی آرگنائزر سبی واجہ یعقوب بلوچ نے کہا ہے کہ استحصالی قوتیں بلوچستان کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتی ،بی این پی مینگل بلوچستان کی عوام کے حقوق کی ترجمانی کرنیوالی سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے ساحل وسائل حق حاکمیت سمیت سرزمین بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی اجازت نہیں دے سکتی جنوری میں بی این پی مینگل کے مرکزی قائدین سبی آئیں گے انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا بی این پی مینگل عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔

وہ ہفتہ کو ضلعی دفتر سبی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر بی این پی مینگل کے ڈپٹی آرگنائزر سبی ملک سلطان دہپال ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میر غلام رسوم دھرپالی ، درمحمد بلوچ، وحید قریشی ، امام بخش، پنل خان بلوچ ، حمید اللہ بلوچ، سعید احمد سیلاچی ، گل رحمن مری ، حاجی واحد خان سابق پریس سیکرٹری سبی یار علی گشکوری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

واجہ یعقوب بلوچ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک قومی سوچ رکھنے والی ملک گیر جماعت ہے جو عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ لوگوں کو درپیش مشکلات کیلئے اول دستے کا کردار ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل نے ہمیشہ بلارنگ ونسل قوم قبیلے اور بلوچستان کے ساحل وسائل اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کو مقصد بنایا اور ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی پارٹی کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی مقبول ہماری کارکردگی کا واضح ثبوت ہے ترقی کے نام پر صوبے کو پسماندگی اور مسائل کی دلدل میں دھکیلا جارہاہے موجودہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں سی پیک سمیت میگا پروجیکٹ صر ف پنجاب کو نوازنے کا ذریعے بنادیا گیا ہے سی پیک منصوبہ ہو یا گوادر میں ترقی کے نام پر خوشحالی اس میں بلوچستان کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں بی این پی مینگل ترقی پسند سیاسی سوچ رکھنے والی پارٹی ہے تاہم جس میگا پروجیکٹ میں بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے گا اس کی ہر فورم پر مذمت کریں گے سی پیک پر بی این پی مینگل کا موقف واضح ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل میں انٹر پارٹی انتخابات کا عمل جاری ہے آرگنائزنگ کمیٹی نے دو ماہ کے اندر اندر ضلع سبی میں 4خواتین یونٹ سمیت 22یونٹ قائم کرکے ضلع بھر میں ممبر سازی شروع کردی گئی ہے تا کہ ہر گلی ہر محلہ میں بی این پی مینگل اپنا کردار ادا کرسکے جس کی مکمل رپورٹ سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی پارٹی کی مرکزی قیادت کے مشاورت کے بعد ضلع سبی میں انتخابی عمل مکمل کرکے ضلعی صدر سمیت مکمل کابینہ منتخب کی جائے گا۔

واجہ یعقوب بلوچ نے کہا کہ بی این پی مینگل سبی سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں فعال کردار ادا کررہی ہیں ہم مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل سمیت مرکزی قائدین کی قیادت پر فخر کرتے ہوئے متحد ومنظم ہوکر سیاسی میدان میں بلاخوف خطر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ آنے والے انتخابات میں بی این پی مینگل پارٹی منشور کے مطابق بھر پور حصہ لے گی اگر عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا تو ہمیں یقین ہے کہ بی این پی مینگل بلوچستان بھر میں کلین سوپ کرے گی اور کامیاب ہوکر عوامی مسائل مشکلات کا ازالہ کریں گے اس حوالے سے جنوری میں سبی میں مرکزی قائدین کی آمد متوقع کیلئے جس کیلئے مشاورت اور تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جنوری میں سبی میں ہونے والا جلسہ عام بلوچستان کے حقوق اور الیکشن مہم میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بی این پی مینگل کے پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور پارٹی کو مضبوط فعال بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں آنے والے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :