نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا بد قسمتی ہے،شہداء کا بدلہ پاک فوج لے رہی ہے‘عبدالعلیم خان

فوج اور عدلیہ کی کردار کشی کرنے والے سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھیں ،تذلیل نواز لیگ کا شیوا ہے‘صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:45

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا بد قسمتی ہے،شہداء کا بدلہ پاک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ کو 3برس گزر جانے کے باوجود نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد نہ ہونا بہت بڑی بد قسمتی ہے اور یہ خود کو تجربہ کار کہلانے والوں کی کھلی ناکامی ہے ،16دسمبر کے پشاور کے معصوم شہداء پر بدلہ پاک فوج لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری ان غمزدہ خاندانوںکے ساتھ ہے اور شہید ہونے والے ننھے طالب علموں کے ورثا کے دکھ میں برابر کا شریک ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے شریف خاندان کو اپنی سیاسی وراثت کی زیادہ فکر لاحق ہے اسی لیے وہ آج بھی قومی معاملات کی بجائے ذاتی اقتدار کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے شخصی تحفظ کیلئے قومی اداروں کی تذلیل نواز لیگ کا پرانا شیوا ہے 16دسمبر اے پی ایس ہی نہیں مشرقی پاکستان کے حوالے سے بھی دکھ اور تکلیف کا دن ہے اور آج دوبارہ فوج اور عدلیہ کی کردار کشی کرنے والوں کو سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ نے نواز کو نا اہل اور کپتان کو اہل قرار دے کر واضح لکیر کھینچ دی ہے جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ ملک کا سیاسی مستقبل پی ٹی آئی سے وابستہ ہے عبدالعلیم خان نے کہاکہ سازشی تھیوری کا پرچار کرنے والے عوام کی نظروں میں خوار ہوگئے ہیں،حدیبیہ پیپر ملز کا کیس نہ کھلنے پر بغلیں بجانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،کرپشن کیسز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی حساب دیتی رہیں گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ کرپشن کیخلاف پی ٹی آئی کی جنگ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے، عدالتوں میں لاجواب ہونے والے شریف خاندان اور درباریوں کی بے لگام تقریروں سے احتساب کا عمل رکھنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی کمائی ہڑپ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے والی، نواز شریف کے ناہلی کے بعد سیاسی یتیم پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں رہا،آئندہ انتخابات میں خودساختہ مقبولیت کا رہا سہا پول کھل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :