آئی ایم ایف کی مثبت رجحانات بارے رپورٹ حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

رکاوٹوں کے باوجود پاکستان ترقی کی جانب گامزن ،آئندہ حکومت بنا کر رفتار کو مزید بڑھایا جائیگا‘ میاں عثمان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے ڈپٹی پریذیڈنٹ میاں عثمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم کی جانب سے شرح نمو،امن و امان ،توانائی کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں میں مثبت رجحانات بارے رپورٹ حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اورانشا اللہ آئندہ حکومت بنا کر اس کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان کا دورہ کرنے والے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحا ل میں بہتری ، توانائی کی فراہمی ، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور زراعت کی ترقی سے رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 5.6فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت نے مالیاتی ڈسپلن اور سخت مانیٹری پالیسی کو اپنایا ہے جسے عالمی مالیاتی ادارے نے بھی تسلیم کرتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے ۔میاں عثمان نے کہا کہ آئندہ حکومت میں آنے کے خواب دیکھنے اور سازشیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام اور مراد ہی رہیں گے اور پاکستان لیگ کی قیادت میں آگے بڑھتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :