پنجاب کی طرز پر دوسرے صوبوں کو بھی شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی‘وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ

مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور نجی کلینکس پر ریفر کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا‘ خواجہ عمران نذیر محض خبر کی بنیاد پرسٹاف کے خلاف کاروائی نہیں کی جائیگی، واقعہ کی مکمل تحقیق کے بعد ذمہ داروں کی جوابدہی کی جائیگی‘صوبائی وزیرصحت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:38

پنجاب کی طرز پر دوسرے صوبوں کو بھی شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی‘وفاقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بیٹھ کر مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور نجی کلینکس پر ریفر کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،حکومت پنجاب نے تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز ہسپتالوںمیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی ہیں،اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے آئندہ جوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی،تحصیل اور ضلعی سطح پر ہیلتھ کونسلز قائم کی گئی ہیںاورخصوصی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، اب ان ہسپتالوںکو اپنی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب نہیں دیکھنا پڑتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24ویں سی ای اوز ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

فاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے سی ای اوز کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔کانفرنس میں تمام اضلاع کے چیف ہیلتھ آفیسرز،ڈی او یچ،محکمہ صحت کے افسران،ایڈیشنل سیکرٹرز،پراجیکٹ ڈائریکٹرز،ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اختر رشید نے شرکت کی۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام اضلاع میں LHWsاور LHVsپوری دیانتداری سے کام کر رہی ہیں اور ان کی شکایات کو حل کرنے کے لیے خصوصی سیل جلد قائم کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں جزا اور سزا کا نظام نافذ کیا گیا ہے جس کے مثبت ثمرات آرہے ہیں ۔اب محض خبر کی بنیاد پرسٹاف کے خلاف کاروائی نہیں کی جائے گی بلکہ واقعہ کی مکمل تحقیق کے بعد ذمہ داروں کی جوابدہی کی جائے گی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر میں ماضی کی نسبت واضح تبدیلیاں آرہی ہیں۔

شعبہ صحت کو دوحصوں میں تقسیم کرنے سے پریونٹیو سائیڈ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔پنجاب کی طرز پر دوسرے صوبوں کو بھی شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔اس موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے تمام اضلاع کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔کانفرنس میں تمام سی ای اوز کو ڈی جی ہیلتھ سروسز نے تمام مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور معائنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :