Live Updates

مریم نواز نےوطن واپسی پرسیاسی سرگرمیاں تیزکرنےکا فیصلہ کرلیا

مریم نوازاین اے120سمیت لاہورمیں مختلف حلقوں کےدورے بھی کریںگی،19دسمبرکواحتساب عدالت میں پیشی کے بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کاآغازکیا جائےگا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:20

مریم نواز نےوطن واپسی پرسیاسی سرگرمیاں تیزکرنےکا فیصلہ کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16دسمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے وطن واپسی پرسیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،مریم نوازاین اے120 سمیت لاہور میں مختلف حلقوں کےبھی دورےکریں گی، 19 دسمبرکو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےصدراورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کل پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سےصبح 8 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ مریم نواز اور ماہ نورصفدرہوں گی۔ صدرن لیگ نوازشریف 19 دسمبر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی پرسیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،مریم نوازاین اے120سمیت لاہور میں مختلف حلقوں کےبھی دورےکریں گی۔19دسمبرکواحتساب عدالت میں پیشی کے بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کاآغاز کیا جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :