ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کا دیہی مرکز صحت کوٹ چھٹہ سمیت تعلیمی اداروں اور اراضی ریکارڈ سنٹرکا اچانک معائنہ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:30

ڈی جی خان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے دیہی مرکز صحت کوٹ چھٹہ سمیت تعلیمی اداروں او راراضی ریکارڈ سنٹرکا اچانک معائنہ کیااور فراہم سہولیات کا جائزہ لیا ․ آر ایچ سی کوٹ چھٹہ کے معائنہ کے دوران اپ گریڈ کی گئی نو تعمیر شدہ تحصیل صدر ہسپتال کا جائزہ لیا انہوںنے کہاکہ ہسپتال میں لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ․ اس موقع پر اے سی کوٹ چھٹہ عبدالجبار ، ڈی ایس پی رانا جان محمد ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر حسنین رضا ، سول ڈیفنس آفیسر سمیت دیگر افسران موجود تھی․ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران سائلین سے فراہم سہولیات بارے استفسار کیا ․ انہوں نے گرلز پرائمری سکول ریلوے کالونی ڈیرہ غازیخان کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :