بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں کے تدارک کیلئے بائیومیٹرک سسٹم شروع کررہے ہیں، ماروی میمن

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:30

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں کے تدارک کیلئے بائیومیٹرک ..
وہاڑی۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) بینظیر انکم سپوٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں چالیس ارب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع ہوا تھاجس میں مستحق بیوہ خواتین کی ہر ماہ مالی امداد کی جاتی ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی محنت اور کوششوں سے اب یہ پروگرام ایک سو اکیس ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اس پروگرام کے حوالے سے وہاڑی سے پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم شروع کیا جارہا ہے تاکہ بے ضابطگیوں کو دور کیا جاسکے ۔

یہ باتیں انہوں نے وہاڑی کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ایم این اے تہمینہ دولتانہ کی کاوشوں سے بہت جلد وہاڑی میں نیا سروے شروع کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی حکومت غربت کے خاتمہ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، بینظیر انکم سپورٹ کے زیر اہتمام چالیس ہزار خاندانوں کو ہر تین ماہ بعد چار ہزار آٹھ سو چونتیس روپے اے ٹی ایم کے ذریعے مل رہے ہیں ۔

بیوہ اور مستحق خواتین کے اس پروگرام کی وجہ سے دو ملین بچے سکولوں میں داخل ہوکر زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔اس موقع پر تہمینہ دولتانہ ایم این اے ،ضلعی چئیرمین غلام محی الدین چشتی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور ایم پی اے فرح منظور نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :