فاٹا انضمام قبائلی عوام کے تمام مسائل کاواحد حل ہی: سراج الدین خان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:30

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی کے ممبر مشاورتی کونسل و صدر شعبہ تعلقات عامہ سراج الدین خان نے کہا کہ تمام قبائلی عوام کے مسائل کا حل فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام میں ہے اور چند سیاسی مداری فاٹا پر سیاسی دکان چمکا رہے ہیں بروز پیر انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ انشا اللہ جماعت اسلامی فاٹا کے انضمام کے حوالے سے کسی بھی کمپرومائزیشن نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ایسی جماعتیں فاٹا انضمام کے مخالف ہیں جن کا فاٹا میں سرے سے وجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیرت ہوتی ہے کہ جب پورا پاکستان اس مسئلے پر متحد ہے تو چند مفاد فرست لوگوں کی وجہ سے اس میں تاخیر کیوں کی جار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :