باجوڑایجنسی میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جشن ریلی کا انعقاد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:30

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) باجوڑایجنسی میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جشن ریلی کا انعقاد ۔ باجوڑپریس کلب کے باہرپی ٹی آئی کارکنان کا جشن،وزیراعظم عمران خان کے نعرے، مٹھائیاں تقسیم گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کی نااہلی کیلئے حنیف عباسی کی درخواست خارج کئے جانے پر تحریک انصاف باجوڑ کے کارکنوں نے عنایت کلی بازار سے باجوڑ پریس کلب خار تک ریلی نکالی، پُرجوش کارکنان عمران خان صادق و آمین اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔

انہوں نے ایک دوسرے کو مٹھایاں کھلائی۔ ریلی مختلف بازاروں میں چکر کاٹنے کے بعد شرکا پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے خوشی کا برملا اظہار کیا۔ریلی کی قیادت پی ٹی آئی باجوڑ کے سنیئر رہنما نجیب اللہ ہلال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک شہاب الدین خان، ڈاکٹر ضیا اللہ، حاجی فیروز شاہ، محمد رحمٰن، شمس الدین، فقیر شاہ، حاجی مظاہر شاہ، حاجی قمبر، شریف اللہ، فضل الرحمان سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر سنیئر رہنما نجیب اللہ ہلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران خان ایک صادق و آمین لیڈر ہے اور جہانگیرترین کے فیصلے میں تکنیکی بنیادوں پر غلطی ہوئی ہے امید ہے وہ بھی جلد بری ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :