زیدہ سٹی میں فائرنگ ، ایک راہگیر خاتون جاں بحق ، ایف آئی آر درج ، پولیس نے تفتیش شروع کردی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:27

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) زیدہ سٹی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئیں،افتخار علی نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سعید الرحمن اور افسر علی کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کی راہگیر پھوپھی مسماة (ص) دختر غلام جان سکنہ باجوڑ حال زیدہ جاں بحق ، زیدہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :