صوابی، مقامی عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد فریقین میں فائرنگ کا تبادلے ،1 شخص جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:27

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) صوابی جہانگیرہ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور کے سامنے مقامی عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد دو مخالف فریق کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ،پولیس نے دونوں فریق سے 6 ملزمان گرفتار کرلئے ، گل آیاز سکنہ مردان نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ممتاز علی ،علی خان اور وہ گل آیاز ساکنان مردان جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد واپس جارے تھے کہ اس موقع پر ان کے مخالفین مومن خان ،عدنان اور بخت زمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،جس کے نتیجے میں علی خان جاں بحق جبکہ وہ زخمی ہوگیا اور وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی ہے ،فریق دوم عدنان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد مومن خان اور بخت زمان کے ہمراہ تاریخ پیشی کے بعد واپس اپنے گائوں مانیری پایاں جارہے تھے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے ان کے مخالفین گل آیاز ،ممتازعلی اور علی خان نے فائرنگ شروع کردی ،جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا والد مومن خان شدید زخمی ہوگئے ،وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی ہے ، ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان ،ایس ایچ اور تھانہ زیدہ سلطان محمود خان ،ایس آئی راز محمد خان اور دیگر پولیس افسران بمعہ بھاری نفری موقع پر پہنچ کر دونوں فریق سے 6 ملزمان سے دو عدد پستول برآمد کرکے گرفتار کرلئے ،زیدہ پولیس نے دونوں فریق کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :