Live Updates

سپریم کورٹ فیصلے سے ثابت ہوگیا ،عمران خان صادق و امین ہیں ،ن لیگ کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں ،شہرام خان ترکئی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:27

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت و مرکزی وائس چیئرمین شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے سے ثابت ہوگیا عمران خان صادق و امین ہے ،ن لیگ کی تمام سازشیں ناکام ہوئی جو اپنا جواب نہیں دے سکے وہ عمران خان سے جواب مانگ رہے ہیں ،وہ پیر کو یونین کونسل دوبیان میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس میں اے این پی کے کونسلرز مقصود ممبر ، ارشد ممبر،خانے کاکاممبر،بابوممبر،طارق ممبر کے علاوہ حضرت حسین،شوکت علی ،حاجی حکم خان ،سید ، ریاض نے اے این پی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،عمران خان سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہے عمران خان صادق اور امین ہیں ، انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کی طرح پورے ملک کے ادارے بھی ٹھیک کریں گے ،صحت، تعلیم اور انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہے ،پنجاب میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں صحت انصاف کارڈ جیسے منصوبے پورے ملک کیلئے ہونے چاہے ،خیبر پختونخوا کے ہزاروں غریب مریض صحت انصاف کارڈ سے اپنا مفت علاج کروا چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے عوام پختونوں کا نعرہ لگانے والوں کے چکر میں نہیں آئیں گے ،عوام خالی نعرے نہیں کام مانگتے ہیں نعروں کا وقت گزر گیا خیبر پختونخوامیں ترقیاتی منصوبے شروع کر دیے ہیں سوات موٹروے منصوبہ صوبے کی تقدیر بدلے گا، دوبیان انٹر چینج اور اسماعیلہ انٹر چینج سے تحصیل رزڑ میں ترقیاتی انقلاب آئے گا عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، اجتماع سے سینیٹر لیاقت خان ترکئی، ایم پی اے محمد علی ترکئی اور مختیار صدر یوسی دوبیان نے بھی خطاب کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات