سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کے دن پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی، اے پی ایس کے معصوم شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور اس سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہمارے عزم کو تقویت ملتی رہے گی، ہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،

ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کا فائدہ ہوتا ہے ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، جو صوبہ صحت کی بہتر سہولت فراہم کرے اس کی تعریف کرنی چاہئے اور دوسرے صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی شعبہ صحت میں خدمات ہمارے لئے ایک مثال ہیں، موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کی بات کی ہے، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فرہمی کے لئے وزیر اعظم صحت کارڈ کا اجراء کیا گیا، پمز ہسپتال کے ساتھ معاہدے سے آج صحافیوں کو ان کا حق دیا گیا ہے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پمز ہسپتال اور نیشنل پریس کلب کے مابین مفاہمتی یادداشت کے تحت اہلیتی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:17

سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کے دن پوری قوم دہشتگردی کیخلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کے دن پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی، اے پی ایس کے معصوم شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور اس سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہمارے عزم کو تقویت ملتی رہے گی، ہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کا فائدہ ہوتا ہے ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،جو صوبہ صحت کی بہتر سہولت فراہم کرے اس کی تعریف کرنی چاہئے اور دوسرے صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شعبہ صحت میں خدمات ہمارے لئے ایک مثال ہیں،موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کی بات کی ہے،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فرہمی کے لئے وزیر اعظم صحت کارڈ کا اجراء کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو پمز ہسپتال اور نیشنل پریس کلب کے مابین مفاہمتی یادداشت کے تحت اہلیتی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے نیشنل پریس کلب کی2800اراکین کو پمز میں اہلیت (انٹائٹلمنٹ)کی بنیاد پرعلاج معالجہ کی سہولت کا حق حاصل ہوگا۔وزیر مملکت نے اپنے خطاب سے قبل سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لئے دعا کرائی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک یہ جنگ جاری رہے گی۔مریم اورنگزیب نے گزشتہ 4 برسوں میں اس جنگ میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ان پرسیکورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کوششوں کی بدولت انشاء اللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا اورپاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پمز ہسپتال کے ساتھ معاہدے سے آج صحافیوں کو انکا حق دیا گیا ہے، موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور ان کی پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سیفٹی اورسکیورٹی کے حوالے سے بل کے مسودے پر وزارت قانون سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ صحافیوں کی مشکلات کو حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے اور موجودہ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شعبہ صحت میں خدمات ہمارے لئے ایک مثال ہیں اور وفاقی حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ان کی خدمات سے استفادہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پمز ہسپتال انتظامیہ اور وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جن کی وجہ سے صحافیوں کو ان کا حق دینے میں کامیابی ملی ہے، اس اقدام سے 2800مردو خواتین صحافیوں کو مفت علاج معالجہ کے لئے آفیسر لیول کی سہولیات میسرآئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر سیاست کی روایت کا خاتمہ ہونا چاہیئے اور جو صوبہ صحت کی بہتر سہولت فراہم کرے اس کی تعریف کرنی چاہیئے اور دوسرے صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیئے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت تمام صوبوں میں تعلیم وصحت کی سہولیات کی بہتری کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ صحت اور تعلیم ہی ملک و قوم کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

قبل ازیں شہداء اے پی ایس کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچے ہمارے کم سن شہید ہیں۔ ان شہداء کی قربانی سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک زبان ہوکر صف آراء ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اسلام،پاکستان اور عوام کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے۔ دہشت گردوں نے رنگ ونسل، مذہب، عقیدہ اور عمر وجنس کے کسی امتیاز کے بغیر پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اور پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے بہادر جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سانحہ اے پی ایس کے دل سوز واقعے نے پوری قوم کو دہشت گردی کی عفریت کے خلاف متحد کیا۔ہم ان معصوموں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اے پی ایس سمیت تمام شہداء کے خاندانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے عزم وحوصلے قابل فخر ہیں۔