حکومت ہوش کے ناخن لے، اگر قبائلی عوام سڑکوں پر نکل آئے تو انکو مولانا صاحب بچا سکیں گے نہ اچکزئی ، گل افضل خان

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:07

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) اے این پی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری گل افضل خان نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، فاٹا سے مزید امتیازی سلوک نہ کرے ورنہ اگر قبائلی عوام ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے تو پھر نہ انکو مولانا صاحب بچا سکے گا اور نہ ہی اچکزء انکو بچا سکے گا، حکومت فاٹا اصلاحات پر جلد عمل درآمد کرکے فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخواہ میں ضم کرے اور قبائل سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے۔

وہ بروز ہفتہ باجوڑایجنسی کے تحصیل خار کے علاقہ بانڈہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کا ایک شمولیتی جلسہ تحصیل خار بانڈہ میں ملک عطاء اللہ خان لالا کے صدارت میں ہوا جس میں مختلف پارٹیوں کے درجنوں افراد نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں کشر خان،محمد یوسف، عبدالرحمن، حضرت جان، حاجی بخت شاہ، بوڈل، میر زمان،نظیر گل،محمد زادہ،مشہور،گل زیر خان،محمد رحیم،فیض علی خان،ارشادخان،جان محمد،گل زادہ،محمدزادہ،زیارت گل،لعل باد شاہ،گل،نے اپنے تمام خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی با جوڑ کے صدر ملک عطاء اللہ خان لالا، جنرل سیکرٹری گل افضل سیکرٹری اطلاعات شاہ نصیر خان، عجب خان، حاجی عبدلقیوم، محمد دین یوسف دین، ملک سبحان، اجمل تنہا ملنگ جان خطاب گل این واء او کے صدر شاخالد، نجیب، بیان اللہ، جاوید تندر موجود تھے۔ آخر میں گل افضل اور عطائاللہ خان لالا نے نئے شامل ہو نے والے افراد کو پارٹی کے سرخ ٹوپیاں پہناء اور انکو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔