ْمسیحی برادری کا کرسمس کے حواے سے حسن گڑھی شادی ہال میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر نصیب چند نے کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا، اقلیتی مرد وخواتین میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:07

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) مسیحی برادری کا کرسمس ڈے کے حواے سے حسن گڑھی شادی ہال میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانِ خصو صی پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ خیبر پختونخواہ کے سابق صدر پیر نصیب چند تھے ، اس کے علاوہ مسیحی برادری کے پاسٹر جاوید چونترا ، شہزاد مسیح، وقار مسیح، سکھ برادری سے سردار کندل سنگھ کے علاوہ مسیحی برادی کے تہوار میں ہندئوں نے مل کر شرکت کی اور تقریب کلو چار چاند لگائے ۔

تقریب میں پیر نصیب چند نے کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا اور کچھ اقلیتی مرد وخواتین میں تحائف تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نصیب چند نے کہا کہ آج کرسمس کے موقع پر تمام اقلیتی برادری نے اکھٹی شرکت کر کے خوشی کو دوبالا کر دیا ہے اور اسی طرح پروگرام مُختلف اضلاع میں منعقد کر کے تمام اقلیتوں کو شامل کر کے اپنی خوشی میں شرکت کی دعوت دینگے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اقلیتی برادری ایک مُحبِ وطن پاکستانی ہیں اور پاکستان میں خوشی ، ترقی اور امن کے لئے کوشاں ہیں۔میں پاکستان میں رہنے والے تمام مسیحی برادری کو کرسمس ڈت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پیشگی مُبارک باد پیش کرتا ہوں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد عوامی پارٹی ہے جن کے دورِ حکومت میں اقلیتوں کو پہلی سینیڑاور MNAکا مخصوص کوٹہ منظور کروایا۔

متعلقہ عنوان :